سوات کے اہم سیاسی خاندانوں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:21مارچ2018) وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی موجودگی میں سوات کے اہم سیاسی خاندانوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ، صوبائی وزیر محمود خان کی قیادت میں سوات جرگہ کا وزیراعلیٰ سے ملاقات ، ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ضیاء الحق اور ان کے خاندان نے ن لیگ سے راستے الگ کر دئیے ، سابق ڈی ایچ او نے بھی خاندان سمیت تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر دی تحریک انصاف کے رہنما حیدر علی خان کی طرف سے وزیراعلیٰ کو دورہ سوات کی دعوت ، وزیراعلیٰ نے دعوت قبول کرتے ہوئے جلد بلوگرام گراؤنڈ میں جلسہ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان کی قیادت میں تحریک انصاف سوات کے ایک جرگہ جسمیں سابق صوبائی وزیر میاں انور علی ، تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ناظم حیدر علی خان بلوگرام ، حق نواز خان ایڈوکیٹ اور دیگر شامل تھے جرگہ نے پاکستان مسلم لیگ پی کے 81 کے سابق جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الحق، سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر خورشید علی ، محمد سعید کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پرویز خٹک سے ملاقات کرائی جنہوں نے وزیراعلیٰ کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف میں خاندانوں سمیت باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور تحریک انصاف کی قیادت اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اس موقع پر وزیراعلیٰ نے انہیں یقین دلایا کہ تحریک انصاف میں لوگوں کی شمولیت اختیار کرنے والوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے تحریک انصاف میرٹ پر یقین رکھتی ہے انشاء اللہ ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر جاری رکھیں گے انہوں نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دی اس موقع پر حیدر علی خان نے ان کو دورہ سوات کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ۔

CMPTiShamooliat