سوات کے باصلاحیت نوجوانوں نے اپنا نام پاکستان بُک آف ریکارڈ میں شامل کرلیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 29 مئی 2018ء) سوات سے تعلق رکھنے والے باصلاحیتنوجوانوں نے اپنا نام پاکستان بُک آف ریکارڈز میں شامل کرلیا۔ تفصیلات کیمطابق گذشتہ ماہ 18 اپریل کوسوات کے کچھ باصلاحیت نوجونوں نے سوات سائنس فیسٹول کے نام سے ایک میلے کا انعقاد کیا تھا میلہ میں سولہ ہزار سے زائد سکول کے بچوں اور بچیوں نے شرکت کی میلہ پورے پاکستان سے سائنسدانوں اور تعلیمی ماہرین نے بھی شرکت کی میلہ میں سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ڈاکٹر جواد اقبال، بلاول جمشید اور نوجوان سائنسدان ڈاکٹر الیاس اور ڈاکٹر آفتاب احمد نے دو قومی ریکارڈ بنائے تھے، جن میں پورے پاکستان کا سب سے بڑا انسانی ڈی این اے زنجیر بنایا گیا تھا۔دوسرے ریکارڈ میں پھلوں سے ڈی این اے کو علیحدہ کیا گیا تھا۔ان دونو ں ریکارڈز کو پاکستان بک آف ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔سوات کے نوجوانوں کا نام پاکستان بک آف ریکارڈ میں شامل کردیا گیا۔

آئی وائی ایفاقبالباصلاحیتپاکستان بک آف ریکارڈزڈاکٹر جوادریکارڈسائنسسواتفیسٹیولنوجوان
Comments (0)
Add Comment