سوات (زما سوات ڈاٹ کام :12اکتوبر2017ء ) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ سوات پولیس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے،اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سوات میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے ، جبکہ وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کررہی ہے ، جس میں بڑی تعداد میں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں مکمل آمن قائم ہے جبکہ پولیس 24 گھنٹے گشت کررہی ہے اور تمام داخلی و خارجی راستوں کی کھڑی نگرانی کی جارہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ مینگورہ شہر سمیت اہم شاہراہوں اور مقامات پر پولیس کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو مشکوک افراد کی کھڑی نگرانی کررہے ہیں۔