سوات کے دونوں بڑے ہسپتالوں میں قبضہ مافیا کے خلاف ایم پی اے گران خان میدان میں آگئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 جنوری 2018ء)سوات کے دونوں بڑے ہسپتالوں میں قبضہ مافیا کے خلاف ایم پی اے گران خان میدان میں آگئے ، ایم ایس کی طرف سے نیب کردہ لیبرروم انچارج کو دوبارہ لوگوں پر مسلط کرنے پرگران خان کاشدید اظہاربرہمی ، لیبرروم میں پیدا ہونے والی بچوں کو تبدیل کرنے کے واقعات کا بھی ایم پی اے نے نوٹس لے لیا، نااہل لوگوں کو مختلف وارڈوں میں تعینات کرنے اوردیگرغیرقانونی اقدامات میں ملوث افرد کو بے نقاب کرنے کا عزم ، تحریک انصاف کی حکومت کی بدنامی کاسبب بنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے وزیراعلیٰ سے رابطہ کرنے اکفیصلہ ، گائنی وارڈ میں گالوچ کے کے خاتون کی جان بحق ہونے والی واقعہ کو دبانے والوں کومنظرعام پرلانے کے لئے آخری حد تک جانے کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا کے چیئرمین عزیز اللہ گران خان نے سوات کے دونوں بڑے ہسپتالوں سنٹرل ہسپتال اورسیدوہسپتال میں قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لیکر ان کے ان کے کرتوتوں سے اعلیٰ حکومتی وسرکاری حکام کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیاہے گران خان نے واضح کہا کہ ان دونوں بڑے ہسپتالوں میں ایم ایس کی اشیرباد سے جوکچھ ہورہاہے، ہم نے اس حوالے سے تمام معلومات اکھٹے کردئیے ہیں، علاج معالجے کے نام پر غیرقانونی اقدامات کی جارہی ہے جبکہ نیب کردہ انچارج لیبرروم کو ایم ایس نے دوبارہ وارڈ انچارج تعینات کردیاہے ، ان کے آنے کے بعد ہمیں اطلاع ملی ہے کہ اب لیبرروم میں پیدا ہونے والی بچوں کو بھی تبدیل کیاجارہاہے اور دودن قبل بھی اس طرح ایک واقعہ کی اطلاع ملی ہے کہ ایک بچے کو تبدیل کرکے ان کی بعد لڑکی ماں کے گود میں رکھاگیاہے اور لڑکے کوکسی اورکے حوالے کیاگیاہے اس طرح کے واقعات ایک بارپھر شروع ہوگئی ہے جس کی ہم تحقیقات کررہے ہیں اگر ثابت ہوئی تو ملوث افرادسزاسے نہیں بچ سکیں گے ، انہوں نے کہا کہ اس لیبرروم میں گزشتہ دنوں عملہ کی غفلت اورایم ایس کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک خاتون کی ہلاکت ہوئی ہے لیکن ایم ایس اوردیگراس واقعہ کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ایس دونوں بڑے ہسپتالوں میں قبضہ مافیاکی سرپرستی کررہے ہیں اوروارڈوں میں نااہل لوگوں کو تعینات کردیاگیاہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لوگوں کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولت دی جارہی ہے لیکن ان دونوں ہسپتالوں میں نااہل لوگوں کی وجہ سے لوگ سرکاری علاج معالجے سے محروم ہیں اورہسپتالوں کی ان قبضہ مافیا کی وجہ سے حالات روزبروز خراب ہوتی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کوجلد ہی بے نقاب کردیں گے ۔ جوموجودہ حکومت کو ایک سازش کے تحت بدنام کرنے پرتلے ہوئے ہیں اوراس حوالے سے آخری حد تک جائیں گے۔

آگئےایماےبڑےپیخانخلافدونوںسواتقبضہکےگرانمافیامیدانمیںہسپتالوں
Comments (0)
Add Comment