سوات کے سپوت ارشد خان گریڈ 21 میں ترقی پا گئے

پشاور (زما سوات) صوبائی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد خان کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔

ارشد خان کا تعلق ضلع سوات کی تحصیل بریکوٹ سے ہے اور وہ اس سے قبل مختلف انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ سیکرٹری اطلاعات خیبرپختونخوا کے علاوہ سابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا، سابق سیکرٹری ایلیمنٹری ایجوکیشن خیبرپختونخوا اور سابق ڈی سی او سوات کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، وہ سوات میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے باہمی تنازعات کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔