سوات (زما سوات): سوات پریس کلب میں کل 18 دسمبر بروز بدھ 11:00 بجے معروف صحافی غلام فاروق سپین دادا کی پہلی برسی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں مرحوم کی زندگی، شخصیت اور صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی، جبکہ انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر صحافی برادری، ادبی شخصیات اور دیگر معززین شرکت کریں گے اور غلام فاروق سپین دادا کی سوات کے لیے خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔
تمام دوست احباب، صحافی برادری اور اہلِ علاقہ سے اس خصوصی تقریب میں شرکت کی درخواست کی جاتی ہے تاکہ مرحوم کی یاد کو زندہ رکھتے ہوئے ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا عزم کیا جا سکے۔