سوات کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں،امیر مقام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19مارچ2018) وزیر اعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ، آئندہ عام انتخابات میں پاکستان کے عوام ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کرکے تقریب کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں اہم کردار اد کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں کیا ، اس موقع سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزر غلام فاروق ، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان ، الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماماجی ، سابق چیئرمین رشید اقبال اور سینئر صحافی محبوب علی بھی موجود تھے ، وفد نے انجینئر امیر مقام کو سوات کے صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا ، جس پر انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ، مریم نواز اور وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سوا ت کا دورہ کررہے ہیں جس میں سوات کے صحافیوں کے لئے خصوصی وقت لیا جائیگا اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس دور کی طرح آئندہ دور میں بھی صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں یہاں کے عوام سمیت ملک بھر کے عوام ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کریگی اور ترقی کے جاری سفر کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریگی ، انہوں کہا کہ نواز شریف ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے اور ہمارا حالیہ دور عوام کے سامنے ہیں ، جہاں پر ملک کو اندھیروں سے روشنی کی طرف لے گیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔

Amir MuqamPMLN