سوات کے علاقہ شکردرہ میں دو فریقین نے ایک دوسرے کو لہولہان کردیا، 2 افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 جون 2018ء) سوات کے علاقہ شکردرہ میں دو فریقین کے مابین لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقہ شکردرہ میں دو فریقین نے ایک دوسرے کو لہولہان کردیا ہاتھاپائی سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منقل کردیا گیا۔زخمی ہونے والوں میں خان گل ولد اعتبار گل اور عقیل زادہ ولد گل زادہ شامل ہیں۔ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرکے مٹہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔

بھائیوںتحصیلچچازادریسکیو 1122سواتشکردرہطبی امدادلہولہان کردیامٹہمنتقلنے ایک دوسرے کوہاتھاپائیہسپتال
Comments (0)
Add Comment