سوات (زما سوات ڈاٹ کام:18مارچ2018)سوات کے علاقے شگئی میں پاک آر می کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں میل اینڈ فیمل کے ماہر ڈاکڑز نے مریضوں کا معائنہ کیا ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوات کے علاقے شگئی میں پاک آر می کے زیر اہتما فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ، جس میں 2 فمیل ڈاکٹر ز ، دو میل ڈاکٹر اور دو آرمی کے ڈاکٹر ز نے 700مریضوں کا معائنہ کیا اورمریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں ، اس موقع پر علاقے کی عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھیں گے کہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفید ہوں گے ، فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بریگیڈئر کاشف نوید عباسی نے 30 خاندانوں میں فری راشن تقسیم کیا، انہوں نے کہا کہ پاک آرمی یہاں کی عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے کوشاں ہے ، ہم ہر مشکل گھڑی میں سواتی عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے اس موقع پر علاقے کی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے آپ لوگ مستفید ہوں گے ، اس پر اس علاقے کے عمائدین نے ان کا بھرپو ر شکریہ اد ا کیا ۔