سوات کے علاقے چھوٹا کالام میں فلائنگ کوچ اور ٹرک کے مابین ٹکر،چھ زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے چھوٹا کالام میں ٹریفک حادثہ،فلائنگ کوچ اور ٹرک کے مابین ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چھوٹا کالام میں ہونے والے حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار فوری طورپر جائے وقوعہ پہنچے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا، بعض مریضوں کو حالت تشویشناک ہونے پر سیدوشریف ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر تمام زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

Chota KalamFlying coachtraffic accesdant
Comments (0)
Add Comment