سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27جولائی 2017ء )سوات کے علاقے کانجو میں نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد، عدم شناخت پر لاش کانجو پولیس نے امانتاً دفن کردی، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کانجو کے علاقے چور بازار کی ایک گلی میں ایک لاش ملی ، مرنے والا جس کی عمر تقریباً30/35سال ہے کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا ، پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش کبل اسپتال لے جاکر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش شناخت کے لئے کبل اسپتال میں رکھی لیکن کئی گھنٹے تک شناخت نہ ہونے پر ٹی ایم اے کبل کے ذریعے لاش کانجو قبرستان میں امانتاً سپر د خاک کردی گئی، کانجو پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شرو ع کردی ہے۔