سوات کے لیویز اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا

زما سوات ڈاٹ کام:8نومبر2017ء)پولیس ٹریننگ سکول سوات میں لیویز اہلکاروں کی وارڈن شارٹ کورس سے پاسنگ آؤٹ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبیدار میجر بخت جہان میاں نے شرکت کی،انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات لیویز فورس کے اہلکار اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں، لیویز جوان اپنی ڈیوٹی نہایت خوش اسلوبی و ایمانداری سے سرانجام دے انہوں نے کہا کہ عوام کیساتھ نرم رویہ رکھ کر قوم و ملک کی خدمت کرنے کا مظاہرہ کیا جائے بعد میں انہوں نے ٹریفک وارڈن شارٹ کورس مکمل ہونے والے اہلکاروں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

LavisPolice