مدین میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مدین (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 جنوری 2019ء) مدین میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مدین میں نماز جمعہ کے بعد سینکڑوں لوگوں نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جس پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے میں تحصیل کونسلر اقبال حسین، ڈسٹرک کونسلر میاں شاہد علی اور مدین بازار کے صدر عمر گلاب نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں والدین کو منشیات سے دور رکھنے اور انتظامیہ کو منشیات کے اڈے ختم کرنے اور جرائم میں ملوث افراد کی سرکوبی کیلئے ان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرہجرائم پیشہ افرادسواتکیخلافمدینمنشیات فروش
Comments (0)
Add Comment