سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں سولہ سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 اکتوبر 2018ء) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ امنکوٹ سٹی مل کے قریب سولہ سالہ دوشیزہ نے خود پر فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر کے علاقہ امانکوٹ میں 16سالہ دوشیزہ مسماۃ(س) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ رحیم آباد پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

امانکوٹخودکشیدوشیزہزندگی کا خاتمہسواتسولہ سالہلڑکیموقع پر ہی جاں بحق
Comments (0)
Add Comment