سوات کے نجی سکول میں سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:16دسمبر2017ء)سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے سہارا سکول اینڈ کالج میں تقریب کا انعقادکیا گیا ، کیپٹن رضا تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے صدارت کی ، تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے اور سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن رضا ، چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم ، ڈائریکٹر سکول حضرت حسین زکی ، ندیم چراغ و دیگر نے کہا کہ علم ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے ،نسل نو کو ہر صورت تعلیم حاصل کرنا ہوگا ، سانحہ پشاور بزدلی والا واقعہ ہے جو تا حیات یادرکھا جائیگا ، معصوم بچوں کو قلم اور کتاب کیساتھ قتل کرنا زیادتی ہے بلکہ ظلم ہے لیکن دہشتگردی کے اسطرح کے بزدلانا اقدامات سے ہمارے اور ہمارے بچوں کی حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

APSArmy Public SchoolCollegeSchool