سوات کے پٹواریوں نے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:08مارچ2018)سوات میں ڈیوٹی دینے والے پٹواریوں نے نو مارچ کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا ،صوبہ خیبرپختونخواکے دیگر اضلاع کی طرح ضلع سوات میں بھی پٹواری مطالبات کے حق میں دوہفتوں سے قلم چھوڑ ہڑتال پر ہیں جن کا کہناہے کہ وہ پولیومہم اوردیگر اضافی ڈیوٹیاں بھی کررہے ہیں مگر اس کا انہیں کوئی معاؤضہ نہیں مل ر ہا ہے جبکہ حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کی جس پر کوئی غور نہیں کیا گیا ،انہوں نے کہاکہ اپنے جائز مطالبات کوتسلیم کرانے کیلئے باربار اپیلیں اور حکومتی ذمہ داروں سے ملاقاتیں کیں مگرصرف یقین دہانیوں کے علاوہ کوئی شنوائی نہ ہوسکی ،انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات میں اپ گریڈیشن،سکیل ،الاؤنسز وغیرہ شامل ہیں اوریہ ہمارے جائز مطالبات ہیں مگر حکومت ان مطالبات کو تسلیم کرانے پر کوئی غور نہیں کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہرطرف سے مایوس ہوکر ہم نے نو مارچ کو پشاورمیں صوبائی اسمبلی کے سامنے پرامن دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں صوبہ بھر کے پٹواری شرکت کریں گے۔

PatwarProtest