سوات (زما سوات ڈاٹ کام:05اپریل2018) آل سنیکس چپس اینڈنیمکو اونرزایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ذاکر محمد نے کہاہے کہ ان کی ایسوسی ایشن میں شامل تمام کارخانوں میں معیاری پاپڑ،معیاری گھی اور دیگرتمام اشیاء معیاری استعمال ہورہی ہیں مگر اس کے باوجود بھی بعض لوگ ان اشیاء کو غیر معیاری قراردے کر ہمارے کاروبار کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں،سوات پریس کلب میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمارے کارخانوں میں تقریباََبیس ہزار افراد برسر روزگار ہیں اگر ہمارے کاروبار کو بدنام کرنے کی کوششیں جاری رہی تو اس سے نہ صرف ہمیں نقصان اٹھانا پڑے گا بلکہ یہ بیس ہزار مزدور بھی بے روزگار ہوجائیں گے،انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی ہم نے یہ کہاتھاکہ اگر کہیں بھی غیر معیاری پاپڑ کاکاروبار ہورہاہو تو حکام اس کے خلاف کارروائی کریں ہم حکا م کا ساتھ دیں گے اور تعاؤن بھی کریں گے مگر معیاری کاروبار کو بدنام کرنے کی کوشش ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ ہم زرق حلا ل کمارہے ہیں اور اس کاروبار سے ہزاروں لوگ وابستہ ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم پاپڑ،نیمکو اورچپس میں وہی اشیاء استعمال کررہے ہیں جو بیکریو ں میں استعمال کئے جاتے ہیں اورتمام ذمہ داروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جب بھی چاہئے آئے اور ہم جو اشیاء استعمال کرتے ہیں ان کا کسی بھی وقت لیبارٹری معائنہ کریں اگر جو بھی چیز غیر معیاری ثابت ہوئی تو ہمارے خلاف کارروائی کی جائے اور اگر ایسا نہیں تو کم از کم ہمارے کاروبار کو بدنام کرنے کی کوششیں بند کی جائیں ،انہوں نے کہاکہ ہم نے فوڈ کمیٹی سے بھی ملاقات کی ہے اوراسے یقین دلایا ہے کہ وہ ہمارے کارخانوں کا جب بھی چاہئے وزٹ کرے ،انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے کاروبار کو بدنام ہونے سے بچائیں۔