سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔23جولائی 2017ء )خیبر میڈیکل یونیورسٹی ، سیدو میڈیکل کالج اور ایٹا کی تعاؤن سے سوات کے گراسی گراؤنڈ میں میڈیکل انٹری ٹسٹ کا انعقاد کیا گیا، سال 2017 ء کے لئے انٹری ٹسٹ میں کل 6750 امیدواروں نے شرکت کی ، ٹسٹ میں 40 فیصد خواتین امیدوار بھی شامل تھیں ، انٹری ٹسٹ دوسرے سنٹروں کے ساتھ بیک وقت شروع ہوا جس کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے تھے ۔ ٹسٹ پرنسپل سیدو میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد خان ، کوارڈی نیٹر اسسٹنٹ پروفیسر چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر نعیم اللہ ، ڈاکٹر حیدر دارین خیبر پختونخوا میڈیکل یونیورسٹی اور محمد اسلام ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمشن ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ٹیم اور سیدو میڈیکل کالج کی ٹیم کی کوکاؤشوں کی وجہ سے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ، ٹسٹ میں شریک ملاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں نے اس اقدام کو خوش آئند قراردیتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کی اقدامات کا مطالبہ کیا ۔