سوات: گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ایس ڈی ڈی اے نے گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت شجرکاری کے لئے پلان ترتیب دیدیا، زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر علاقے کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے حکمت عملی وضع کردی۔ کانجو ٹاؤن شپ میں ہزاروں پودے لگاکر شجرکاری مہم کاآغاز کردیاگیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ نے پودا لگاکر مہم کاآغاز کردیا۔ ایک ہی دن میں تین ہزار پودے لگادی گئی، ٹاؤن شپ میں 10ہزار پودے لگانا ہدف مقرر، کانجو ٹاؤن شپ کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے ایس ڈی ڈی عملہ نے پلان تیارکرکے حکمت عملی وضع کردی، شجرکاری مہم کے آغاز میں پرائیویٹ سکولوں کے بچوں نے بھی بھرپور حصہ لیا، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمودخان کی گرین اینڈ کلین پاکستان اورہربشر دوشجر کے سلسلے میں کانجو ٹاؤن شپ میں شجرکاری مہم کاباقاعدہ آغاز کردیاگیا، اس سلسلے میں کانجوٹاؤن شپ میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ نے باقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پہلے دن میں تین ہزار پودے لگادئے، جبکہ کانجو ٹاؤن شپ میں دس ہزار پودے لگانا ہدف مقر ر ہے۔

شجرکاری مہم کے آگاز کے موقع پر پی ڈی لعل بادشاہ کے علاوہ ایس ڈی ڈی اے کے دیگرذمہ داران صلاح الدین خان، وقارخان، شہنشاہ کے علاوہ رجسٹرار کبل رفیق احمد، علاقہ کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت نورالامین اورمختلف پرائیویٹ سکولوں کے بچوں اساتذہ بھی موجود رہے، انہوں نے تین ہزار پودے لگاکر شجرکاری مہم کاباقاعدہ آغاز کردیا جبکہ دس ہزار پودے لگاناہدف مقررہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ڈی لعل بادشاہ نے کہا کہ ہم سب کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہئے جوہم سب کی قومی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ سرسبز وشاداب کانجوٹاؤن ہماراہدف ہے اور اس ہدف کو پورا کرنے کیلئے کانجو ٹاؤن شپ میں 10ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانجو ٹاؤن شپ کی قدرتی حسن کو دوبالا کرنے کے لئے شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے اوردس ہزار پودوں کی ہدف پوراکرنے کیلئے ہم سب کو اپناکرداراداکرناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بناکر ہم کلین اور گرین پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وقت کاتقاضہ ہے کہ ہم اس مہم کو کامیاب بناکر اپنے اردگردکے ماحول کو سرسبز وشاداب بناسکتے ہیں۔

KanjuplantationTownship
Comments (0)
Add Comment