سوات (زما سوات ڈاٹ کام : یکم نومبر2017ء ) یونیورسٹی آف سوات میں نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی اور یونیورسٹی کی طرف سے طلباء وطالبات میں امن و برداشت کے ماحول کوپروان چڑھانے میں طلباء کے کردار کے حوالے سے وائس ایک روزہ سیمینارکا انعقاد، سیمینار کامقصد طلباء وطالبات کو امن کی اہمیت اوراس میں نوجوانوں خصوصاََ طلبا کے کردار کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا، اس موقع پر سیمینار کے مہمان خصوصی اور نِکٹا کے نیشنل کوارڈی نیٹر احسان غنی نے شرکاکوامن وبرداشت کے موضوع پرپریزنٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ جن قوموں میں برداشت ختم ہوجاتی ہے وہاں دہشت گردی جیساناسورجنم لیتاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں امن وبرداشت کا درس دیتا ہے، منفی سوچ کو ترک کرکے ہمیشہ مثبت سوچ کے ذریعے ترقی اور امن کے خواب کو پورا کیا جاسکتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ بلاشبہ ہمارے ملک میں سب اچھانہیں لیکن سب خراب بھی نہیں اب بھی پاکستان دنیا کے کئی ممالک سے معاشی طورپرمستحکم اور زیادہ ترقیافتہ ہے،اُنہوں نے طلباء کویقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ نِکٹا اُن کے لئے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر رہا ہے جس میں میرٹ کی بنیاد پرایسے طلباء کا انتخاب کیا جائیگا جوگراس روٹ لیول پر امن کے لئے پالیسی بنانے میں کرداراداکرنے کے قابل ہوں،اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرورجسٹرار ڈاکٹرحسن شیرنے سیمینار کے آرگنائزرز ضیاء اللہ طورو ڈائریکٹر نکٹا، مجیب الرحمٰن تنولی ڈپٹی ڈائریکٹرنکٹا، عمران لیکچر ار ودیگرکاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پشتون روایات اور دین دونوں ہمیں ایک دوسرے سے رواداری اور امن کا درس دیتے ہیں، نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی کے لئے یونیورسٹی کے دروازے ہروقت کھلے ہیں اورامید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی یونیورسٹی میں ایسے مفید سیمینارز کا انعقاد جاری رکھے گی، سیمینار کے اختتام پرپروگرام کے آرگنائزر وفیکلٹی ممبران کواعزازی شیلڈسے نوازا گیا۔