سوات (زما سوات ڈاٹ کام :9اکتوبر2017ء ) یونیورسٹی آف سوات نے BA/BSC سپلیمنٹری امتحانات 2017 کے داخلوں کا اعلان کردیا، یونیورسٹی آف سوات کے ناظم امتحانات کنٹرولر محمد ریاض خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یونیورسٹی آف سوات نے بی اے،بی ایس سی(پارٹ ون اور ٹو) ہوم اکنامکس(پارٹ ون،ٹو،تھری اور فور) کے سپلیمنٹری امتحانات 2017 کا اعلان کردیا،داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ بغیر لیٹ فیس 24 اکتوبراور لیٹ فیس کے ساتھ31اکتوبر،دگنی لیٹ فیس کے ساتھ 7 نومبر،جبکہ تین گنا لیٹ فیس کے ساتھ13 نومبر2017مقرر کی گئی ہے۔