سوات یونیورسٹی کے زیر انتظام ایم اے؍ ایم ایس سی کا سالانہ امتحان 4 ستمبرسے شروع ہوگا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 31 آگست 2018ء) یونیورسٹی آف سوات کے منتظم برائے امتحانات پروفیسر محمد ریاض کے دفتر سے جاری پریس ریلیزکے مطابق یونیورسٹی آف سوات کے زیر انتظام ایم اے؍ ایم ایس سی سالانہ امتحان 4 ستمبر 2018ء سے شروع ہوگا۔ مذکورہ امتحان میں پرائیویٹ حیثیت سے شامل وہ اُمیدوار جن کے کاغذات مکمل تھے، ان کے رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ان کے پتوں پر بھیجے جاچکے ہیں جبکہ ریگولر اُمیدوار اپنے رول نمبر سلپس متعلقہ کالجز سے حاصل کرسکیں گے۔ امیدواروں کی سہولت کیلئے رول نمبر سلپس کی ایک کاپی متعلقہ امتحانی مرکز کے سپر نٹنڈنٹ کو بھی فراہم کردی گئی ہے، اگر کسی امیدوار کو رول نمبر سلپ نہ ملے، تو امتحانی مرکز کے سپر نٹنڈنٹ سے بھی کاپی حاصل کرسکتے ہیں۔

4th SeptemberexamexaminationmamscsepSwatUniversityایم ایس سیایم اےچار ستمبرسواتسوات یونیورسٹیشروعکا امتحانکے امتحانات
Comments (0)
Add Comment