سوات یونیورسٹی کے طلباء کے پیش کردہ ماڈل کو حتمی شکل دے دی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:7مارچ2018)خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یونی ورسٹی آف سوات کے طلباء کی طرف سے پیش کردہ بیوٹیفیکیشن ماڈل کو حتمی شکل دے کر مکان باغ چوک پر باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا، یونی ورسٹی اف سوات کے طلباء اور اسٹنٹ کمشنر محمد شہاب نے ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈکوارٹرمینگورہ مکان باغ چوک کا معائنہ کیا اور طلباء کی طرف سے پیش کردہ ماڈل کو حتمی شکل دے کر باقاعدہ ان پر کام شروع کردیا جن پر طلباء نے خوشی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا ا کہ ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق اور کمشنر مالاکنڈ ڈیویژن ظہوراسلام کے خصوصی دلچسپی پرکچھ عرصہ پہلے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ڈویژنل ہیڈکوارٹرکے تزئین وآرائیش کے حوالے سے جاری منصوبہ کے تحت ایک روزہ نمائیش کاانعقاد کیاگیا تھا اور اس موقع پرمختلف شعبہ جات کے طلباء وطالبات نے ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈکوارٹرمینگورہ سے ملحقہ روڈز کی خوبصورتی کے حوالے سے مختلف ماڈلز پیش کیئے تھے جن کو آج حتمی شکل دیکر عملی کام شروع کر دیا جس پر ہم بے انتہا خوش ہیں،اس چوک کا ماڈل ہم نے محنت سے تیار کیا تھا آج ہمارا وہ خواب حقیقت میں تبدیل ہوگیا اگر اس طرح طلباء کی حوصلہ افزائی کی جائے تو سٹوڈنٹ سوات اور پاکستان کی ترقی میں اہم کرادار ادا کرسکتے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو میں اسٹنٹ کمشنر شہاب خان کا کہنا تھا کہ طلباء کی طرف سے پیش کردہ ماڈل کو عملی شکل دینے کا مقصد طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کر نا تھا ، کچھ ماڈل کو انہتائی پسند کیا گیا ہے جس کو باقاعدہ طور پر مینگورہ شہر کی خوبصورتی اور توسیع کے منصوبے میں شامل کیا جائے گا اور مینگورہ شہر کے مختلف چوکوں کو دلکش انداز میں بنایا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سوات کے تمام روڈزکی توسیع اورخوبصورتی کے لئے کام جاری ہے جس کی تکمیل سے ضلع بھرمیں ٹریفک جام اورآلودگی جیسے مسائل پرقابوپایاجائیگا۔

beautificationSwat University