اشتہار

سول ڈیفینس کے ایک ہزار اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں،محمد علی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)چیف وارڈن سول ڈیفینس سوات محمد علی نے کہا ہے کہ سول ڈیفنس آرگنائزیشن سوات ڈپٹی کمشنر کے زیر انتظام تنظیم شہری دفاع کا کام کررہے ہیں۔ سول ڈیفنس آرگنائزیشن اس وقت ڈویژن پر مشتمل ہے پھر ان ڈویژنز کو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، اس وقت سوات میں پانچ گروپ وارڈنز کام کررہے ہیں اور ہر گروپ وارڈن کے ماتحت مختلف پوسٹ قائم ہیں، ہر پوسٹ میں 30 سے 40 رضاکار شامل ہیں یہ رضاکار پھر 10 تا 20 مختلف سیکٹرز پر مقیم کئے گئے ہیں، اس وقت سوات میں تنظیم میں 1000 رضا کار موجود ہیں اس وقت صوبہ خیبر پختونخواہ کے نوجوان اور انتہائی مخلص ڈائریکٹر سول ڈیفنس جناب فہد اکرام قاضی صاحب کے خصوصی ہدایت پر ہر یونین کونسل کے سطح پر تنظیم شہری دفاع کا سول ڈیفنس پوسٹ قائم کیا جارہا ہے سوات میں اس وقت 35 یونین کونسلز کے سطح پر پوسٹ قائم ہیں اور مزید اگلے چند دنوں میں قائم ہوجائینگے۔ اس وقت پورے کے پی کے میں تنظیم شیری دفاع سوات کا منفردانداز میں بہترین تنظیم ابھر کرسامنے آیا ہے، اس کے رضاکار مالی اور بدنی ہر قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرتے یہاں تک کے یونیفارم اور ڈیوٹی کے دوران کھا نا بھی خود اپنے خرچے سے کھاتے ہیں سول ڈیفنس آرگنائزیشن کا اہم کام امن اور جنگ میں لوگوں کا بچاؤں ہیں۔یہ تنظیم سیکٹر جو کہ ہر محلے کے سطح پر قائم ہے وہاں پر زخمیوں کو مہرہم پٹی کرتے ہیں، دریائے سوات میں لوگوں کو نکالنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ضلع سوات کے تنظیم کے رضا کاروں کو پورے صوبے میں یہ منفرد مقام حاصل ہے کہ تنظیم کے رضا کار ہر عید میں ٹریفک پولیس کے شانہ بشانہ ٹریفک کنٹرول کرتے ہیں اور عیدکے علاوہ بھی جہاں جہاں پر رش ہوتا ہے تنظیم کے رضاکار ٹریفک وارڈن کے ساتھ تعاؤن کرتے ہیں اور ٹریفک کنٹرول میں بھر پور حصہ لیتے ہیں، تنظیم شہری دفاع نے پچھلے سالوں میں باقاعدہ طور پر لوگوں میں ڈنگی کے آگاہی مہم، مختلف گھروں میں حفاظتی سپرے مہم میں اہم کردار ادا کیا۔تنظیم شہری دفاع ہر سال باقاعدگی ساتھ بھر پور شجر کاری مہم میں خدمات سر انجام دیتے ہیں،دیگر ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ تنظیم شہری دفاع کئی سالوں سے مختلف علاقوں میں رضاکاروں کیلئے تربیت کا انعقاد کراتی ہے تاکہ جنگ اور امن بہتر طریقے سے خدمات سرانجام دے سکے، اس تنظیم شہری دفاع سوات محکمہ پولیس کیساتھ سوات کے مختلف گراونڈز اور بازاروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں سیکٹر اور پوسٹ کے سطح پر یونین کونسل اور مختلف محلوں کے سطح پر کرونا کے خلاف اگاہی مہم میں سرگرمی عمل ہیں، پچھلے ایک ماہ سے پورے سوات اور اب بابوزی تحصیل میں سول ڈیفنس تنظیم کے 300 رضاکار مختلف پوائنٹس میں سوشل ڈیسٹنس کی لئے احساس پروگرام میں رقم کی تقسیم کرنے والے پوائنٹس میں ڈیوٹی سر انجام دے رہیں ہیں۔ آج کل بازاروں میں بہت رش ہے اسلئے لوگوں میں کرونا کے خلاف اگاہی کے خاطر مینگورہ، بریکوٹ، کبل، مٹہ، چارباغ، خوازہ خیلہ، مدین، بحرین اور کالام کے بازاروں میں تنظیم شہری دفاع کے رضاکار اپنے موٹر سائیکل وغیرہ پر سپیکر نصب کرے کے لوگوں کو حفاظتی تدابیر کے احکامات صادر فرمائینگے۔اس موقع پر نذیر محمد ایڈیشنل وارڈن اور فضل حمیدانسڈنٹ آفیسر موجود تھے۔

اشتہار

Civil Defence
Comments (0)
Add Comment

اشتہار