سوات(زما سوات ڈاٹ کام:04دسمبر2017ء) سیدو شریف علاقہ سپل بانڈئی میں موٹر کار کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا،ذرائع کے مطابق سوات کے علاقہ سیدو شریف سپل بانڈئی میں گزشتہ رات موڑ کاٹتے ہوئے موٹر کار ڈرائیورسے بے قابو ہو گئی اور اُلٹ کر کھائی میں جا گری جس کے باعث عثمان ولد پیر محمد خان سکنہ منگلور جاں بحق اور ڈرائیور رحمت علی زخمی ہوگیا جن کو مقامی لوگوں امدادی کارروائی کرتے ہوئے کھائی سے نکال کر طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ۔