سپل بانڈئی کا ٹرانس فارمر دوبارہ خراب ہوگیا

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔07جولائی 2017ء )سوات کے تاریخی گاؤں سپل بانڈئی کا ٹرانسفار مر دوبارہ جل گیا ،گاؤں کے 200مکانات تاریکی میں ڈوب گئے ،گرمی سے خواتین اور بچے نڈھا ل ہوکر رہ گئے ،گاؤں والوں نے چالیس ہزار کا چندہ کرکے ٹرانسفارمر کی مرمت کرائی تھی ،عمائدین نے 200کے وی ٹرانسفارمر کی تنصیب کا مطالبہ کردیا ،315سالہ پرانے گاؤں کے بزرگ حقانی نے بتایا کہ رمضان المبارک سے لیکر اب تک گاؤں والوں نے 100کے وی ٹرانسفارمر مسلسل جلنے کے باعث گاؤں والوں نے ہر گھر سے پانچ سو روپے چندہ اکھٹا کرکے چالیس ،چالیس ہزار روپے دیکر تین بار مرمت کرایا ہے لیکن اب تیسری بار بوجھ برداشت نہ کرکے جل گیا ہے اور دو سو مکانات پر مشتمل گاؤں والوں کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گاؤں کے لئے 200کے وی ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات کم ہوسکیں ۔

Load sheddingTransformersWAPDA
Comments (0)
Add Comment