سوات(زما سوات ڈاٹ کام:07اکتوبر2017ء)جنرل کونسلر سپین خان اور عمر ربی کے درمیان راضی نامہ ہوگیا،دونوں نے بغل گیر ہو کر ایک دوسرے سے معافی مانگ لی،کچھ روز قبل جنرل کونسلر سپین خان پر تحصیل کونسلر عمر ربی کے ساتھیوں نے تشدد کیا تھا جس کے بعد اسپین خان نے عمر ربی اور اس کے ساتھیوں کے
خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی،گزشتہ روز سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ،سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم ،یونین آف جرنلسٹ کے صدر غفور خان عادل ،صحافیوں شاہدعلی اور رحمت علی ،تحصیل کونسلر یوسف علی خان اور دیگر مشران پر مشتمل جرگہ ہوا جس میں دونوں فریقین ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوئے اور راضی نامہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو معاف کردیا ۔