سپین خان کا اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ فلور ملز کا دورہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شہزاد عباسی اور سماجی شخصیت سپین خان نے سوات کے فلور ملز کا دورہ کیا۔فیض آباد سیدو شریف میں دو فلور ملز کے دورے کے دوران مختلف کوالیٹی کا آٹا، گندم اور قیمتیں چیک کی جبکہ سرکاری کوٹے پر ملنے والے گندم اور اس سے نکلنے والے آٹے کے حوالے سے بھی تفصیلات اکھٹی کی گئی،اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شہزاد عباسی اور سپین خان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ سوت کے فلور ملز کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ سرکاری کوٹے میں ملنے والے گندم سے اچھی کوالیٹی کا آٹا عوام کو سستے داموں فراہم کریں۔ سپین خان نے کہا کہ جو بھی مل سرکاری کوٹے میں ملنے والے گندم میں عوام کو ریلیف نہیں دے گا ان کا سرکاری کوٹہ ختم کردیا جائے گا۔

Spin Khan
Comments (0)
Add Comment