سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔یکم اگست 2017ء )جنرل کونسلر ظفر حیات عرف سپین خان اور کسان کونسلر وصال خان کی قیادت میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرہ جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے روانہ ہوکر سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گیا ، وہاں پر مظاہرین نے واپڈا حکام کے خلاف نعرہ بازی کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ظفر حیات عرف سپین خان نے کہا کہ سوات کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کیا جارہا ہے اسے بند کیا جائے ، اس کے حوالے سے سوات کے منتخب ممبران اسمبلی نے 13جولائی پر پر سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران واپڈا کو دس دن کی ڈیڈ لائن دی تھی لیکن ابھی تک کوئی ردعمل نہیں ہوا ، انہوں نے کہا کہ سوات میں 20،20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ پوچھنے والا کوئی نہیں، ، انہوں نے کہا کہ اگر سوات کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ختم نہ کیا گیا تو سوات کے عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اگر اس میں کوئی نقصان ہوا توساری ذمہ داری واپڈا حکام اور موجودہ حکومت پر عائد ہوگی ۔