سوات (زما سوات ڈاٹ کام)جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا نے کہا ہے کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کیلئے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے،قائم امن کو بحال رکھنے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے، سوات کے صحافیوں نے قیام امن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرکے اہم کردار ادا کیا ہے سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
آج جنت نظیر وادی سوات کے امن کے گیت پورے دنیا میں جا رہے ہیں عوام دہشت گردوں پر کھڑی نظر رکھیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب سمیت ڈویژن بھر کے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کمانڈر کانجو بریگیڈ بریگیڈیئر نسیم انور، ڈایریکٹر سی ایم ایل سی کرنل سہیل، سوات پریس کلب کے چیئر مین شہزاد عالم، اور سوات یونین آف جرنلسٹ کے صدر محبوب علی سمیت دیگر بھی موجود تھے، سوات پریس کلب کے چیئر مین شہزاد عالم، یونین کے صدر محبوب علی، جنرل سیکرٹری سعید الرحمن، سید شہاب الدین اور دیگر نے مختلف تجاویز پیش کیے۔
جنرل آپریشنل کمانڈر ملاکنڈ آرمی علی اعجاز مرزا نے کہا کہ دہشت گردی میں یہاں پر کافی وقت گزارا اور آج سوات کے امن کو دیکھ کر دل بہت خوش ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت جب یہاں پر دہشت گردی عروج پر تھی تو اس دوران یہاں کے عوام اور صحافیوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کام کیا اور امن کیلئے قربانیاں دی جس کی بدولت آج سوات میں دیرپا امن قائم ہے اور بڑی تعداد میں سیاح یہاں آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ یہاں پر سیاحت کو فروغ دینا ہے اور اسکے لیے جامعہ منصوبہ بندی تیار کر رکھی ہے جس پر امسال کام شروع کیا جائیگا اور پورے ملک کے سیاحوں کو سوات مدعو کیا جائیگا جس میں سیاحوں کو محظوظ کرنے کیلئے جشن سوات سمیت، مختلف فیسٹول منعقد کئے جائینگے ۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام اور میڈیا سوات میں قائم امن کو برقرار رکھنے میں اپنے فوج کا ساتھ دیں اور اپنے ارد گرد دہشت گردوں پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ قربانیوں سے قیام امن کو برقرار رکھا جا سکیں۔