سیاسی مخالفین مظاہرین کو میرے خلاف اُکسا رہے ہیں،عاصم خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:02فروری2018) ڈسٹرکٹ کونسل سوات کے ممبر عاصم خان نے کہا ہے کہ راستے کی بندش سے میرا کوئی تعلق نہیں میرے سیاسی مخالفین نے میرے خلاف مظاہرین کو اکسایا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کونسل سوات کے ممبر عاصم خان نے سوات پریس کلب میں صحافیوں سے پانڑ کے شہریوں کے جانب سے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جس آراضی کا راستہ بند کیا گیا ہے وہ میری نہیں بلکہ میرے چچا کی ملکیت ہے اور اس چچا سے ہمارے کشیدہ تعلقات کے بارے سب جانتے ہیں لہذا میرے ایماء پر ان کے راستہ کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے اگر اس کے باوجود کوئی یہ سمجھتا ہے کہ متذکرہ آراضی میری ملکیت ہے تو وہ اسے استعمال کریں مجھے کوئی اعتراض نہ ہے نہ ہوگا۔

Asim KhanDistrict Council