سیدوشرویف، دو فریقین میں تصادم میں فائرنگ اور چھریوں کے وار، سات زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 مئی 2018ء) سیدو شریف کے علاقہ کوہستان گٹ میں جائیداد کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں سات افراد زخمی ہوگئے ۔ رحیم اور رفیق گروہوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم ہوا جس میں فائرنگ اور چھریوں کے وار سے سات افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے دونوں فریقین کے افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔

Comments (0)
Add Comment