سوات (زما سوات ڈاٹ کام:18اکتوبر2017ء) سوات کے غریب اور نادار مریضوں کیلئے ملک ریاض کا سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال میں بحریہ دستر خوان کھولنے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو اور میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تاج محمد خان کی خصوصی کوششوں کی وجہ سے بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال میں بحریہ دسترخوان کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سوات کے غریب اور نادار مریضوں اور انکے ساتھ آئے ہوئے رشتہ داروں کیلئے یومیہ دس ہزار افراد کیلئے کھانا مہیا کیا جائیگا جس میں صبح کا ناشتہ ،دوپہر اور شام کا کھانا شامل ہوگا اس سلسلے میں سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تاج محمد خان نے بتایا کہ یہ ایک بڑا اقدام ہے اس سے ہسپتال میں آنے والے غریب مریضوں کو باہر کھانا لانے سے نجات مل جائیگی۔