سیدو اسپتال میں ڈیلیوری کے دوران لیڈی ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 17 جنوری 2019ء) سیدوشریف ہسپتال میں زچکی کے دوران لیڈی ڈاکٹرکی مبینہ غفلت کی وجہ سے خاتون جاں بحق رشتہ دار مدد کے لئے چیخ وپکار کرتے رہیں مگر کسی نے ان کی فریاد نہیں سنی ، تفصیلا ت کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے دنگرام سے تعلق رکھنی والی حاملہ خاتون کو سیدوشریف اسپتال لایاگیاتھا جس کے رشتہ دارں کے مطابق انہوں نے لیڈی ڈاکٹر کو بروقت اطلاع بھی تھی مگر لیڈی ڈاکٹر نے ان کو باہر نکال دیا اور علاج سے یہ کہہ کرہ انکار کردیاکہ ابھی زچکی میں وقت ہے مگر تھوڑی دیر بعد خاتون جن کو اپریشن کی ضروت تھی تکلیف کے باعث انتقال کرگئی خاتون کے ساتھ آئی ہوئی ساس اسپتال میں ڈاکٹروں کی منت سماجت کررہی تھی مگر کوئی ان کو سننے والا موجود نہیں تھا ان کی ویڈیو منظر عام پر بھی اچکی ہے ۔ بعد میں مقامی لوگوں نے اسپتال عملے کے خلاف احتجاج بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ ذمہ دار لیڈی ڈاکٹرکے خلاف کارروائی کی جائیں۔

اسپتالبحقجاںخاتوندورانڈاکٹرکیڈیلیوریسیدوسےغفلتکےلیڈیمبینہمیں
Comments (0)
Add Comment