سیدو اسپتال کی تعمیر میں تاخیر،فضل حکیم برہم ہو گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:26دسمبر2017ء)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کے زیر صدارت زیر تعمیر500 بیڈ ہسپتال کے بارے میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹیو سید وٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر تاج محمد خان ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جہانگیر خان ، پروفیسر منظور علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ، انجینئر عمرفاروق ، ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو شہاب اور اسسٹنٹ کمشنر شریک ہوئے فضل حکیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے مکمل ہونے میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیاجائے اور اس سلسلے میں ہماری جو ذمہ داری بنتی ہے ہم اسے پورا کرینگے ، غریب عوام کو ٹرپتا نہیں دیکھ سکتے ، علاج معالجے کیلئے جس ہسپتال کا انتخاب ہم اپنے بچوں کیلئے کرتے ہیں وہی سہولیات غریب عوام کو بھی ہونی چاہئے ، انہوں نے ہدایت کہ کہ تمام ذمہ داران اس سلسلے میں اپنے فرائض کو بطریق احسن ادا کرتے ہوئے ہسپتال کی تعمیر کو یقینی بنائے اور 23مارچ تک ہسپتال کو انتظامیہ کے حوالے کریں۔

hospitalMPASaidu