سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف میں خواتین ملزمان پر تشدد کرنے والے معطل پولیس اہلکاروں کو ضمانت مل گئی۔ پولیس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ دوم حناء گل کی عدالت نے خواتین ملزمان پر تشدد کرنے والے پانچ پولیس اہلکاروں ایس ایچ او رفیع اللہ، ایڈیشنل ایس ایچ او ایاز خان،پولیس کانسٹیبل محمد عالم،اسحاق اور فضل خالق کو ضمانت دے دی۔جس کے بعد پانچوں معطل پولیس اہلکار رہا کر دئے گئے۔ واضح رہے کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں کو نے چوری کے الزام میں گرفتار تین خواتین پر تشدد کیا تھا جس کے بعد انہیں ڈی پی او کی جانب سے معطل کر دیا گیا تھا اور باقاعدہ ایف آر درج کرکے انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔