سیدو شریف ائیرپورٹ کو اکتوبر2019 تک کھول دیا جائےگا،مرمتی کام شروع

زما سوات (18مئی2019ء)ڈپٹی کمشنر سوات کا بڑا اعلان، سیدو شریف ایئرپورٹ کو ڈومیسٹک فلایٹئس کیلئے اکتوبر 2019سے کھولنے کا اعلان کردیا ایئرپورٹ کو انٹر نیشنل معیار کا بنانے کیلیے دو ارب روپے کی لاگت سے 1400کنال اراضی خرید لی گئی ایئرپورٹ کے بحالی سے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحوں کے مشکلات ختم اور سیاحت کو مزید فروغ ملے گا مرکزی اور صوبائی حکومت ایئرپورٹ کھولنے کیلیے پر عزم ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عامر علی شاہ بھی موجود تھے ثاقب رضاء اسلم نے کہا کہ موجودہ مرکزی اور صوبایء حکومت سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کیلیے خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور اسکے لئے تمام تر واسایل بروئے لائے جا رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں اس سال اکتوبر2019 سے سیدو ایئرپورٹ کو ملکی پروازوں کیلیے کھول دیا جایئگا جس سے یہاں پر سیاحت کو فروغ ملے گاسیدو ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل معیار کا بنانے کیلئے توسیع کام جاری ہے اور اس مقصد کیلیے دو ارب روپے کی لاگت سے چودہ سو کنال اراضی خرید لی گئی ہے اور اس توسیع منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے کیونکہ ایک طرف سوات کے عوام کی ایک بڑی تعداد بیرون ممالک میں مقیم ہے انکو سہولت ہوگی تو دوسری طرف یہاں پر انٹر نیشنل سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور یہاں پر غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوجایئگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید ایئرپورٹ کھولنے کیلئے پر عزم ہے کیونکہ وہ اس خطے میں سیاحت کا فروغ اور بین الاقوامی سیاحت کی بحالی چاہتے ہیں اور گزشتہ سال سوات میں سترہ لاکھ سیاح آئے تھے اور انشاء اللہ اس سال ستائیس سے تیس لاکھ سیاحوں کو سوات لائینگے اور سوات موٹر وے، سیدو ایئرپورٹ اور کالام روڈمکمل ہونے کے بعد سوات میں سیاحوں کیلئے جگہ کم پڑ جائیگی اور یہاں پر معاشی خوشحالی ائیگی اور یہاں کے عوام کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں کا ازالہ ہوجایئگا انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ کی بحالی پر وائس ایئر چیف نے کئی دفعہ وزیر اعلی محمود خان سے ملاقات کی ہے اور انہیں اس حوالے سے بریفنگ دی ہے اور وزیر اعلی خود ملاکنڈ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرکے عوامی مشکلات کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

airportopeningsaidu sharif
Comments (0)
Add Comment