اشتہار

سیدو شریف اسپتال میں شعبہ امراض معدہ و جگر کا افتتاح

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ٹیچنگ ہسپتال سیدو شریف میں شعبہ امراض معدہ وجگر کابا قاعدہ افتتاح کرلیا گیا، نئے شعبہ کے افتتاح سے معدہ وجگرکے عارضے میں مبتلا مریض مستفید ہوں گے۔اس حوالے سے گذشتہ روز ٹیچنگ ہسپتال سیدو شریف میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق،ایم ایس ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی، ڈاکٹر فضل اکبر اور دیگر سینئر ڈاکٹرز نے کہا کہ شعبہ امراض معدہ اور جگر کا اضافہ

اس عارضے میں مبتلا مریضوں کیلئے کیا گیا ہے جہاں ان مریضوں کیلئے علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سوات سمیت ڈویژن بھر کے عوام اس سے مستفید ہوں گے ، اس شعبہ میں انڈوسکوپی، کولونو سکوپی، ہیپٹائٹس، یرقان، معدہ کا زخم وغیرہ کا علاج کیا جائے گا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر انیس الحق نے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق اور ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی کے ہمراہ شعبہ امراض معدہ اور جگر کا افتتاح کیا۔

اشتہار

Department of stomachInnaugurationsaidu Sharif Hospital
Comments (0)
Add Comment

اشتہار