سیدو شریف اسپتال میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے اہم اجلاس

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔11اگست 2017)چئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں ضلعی ناظم سوات محمد علی شاہ، چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تاج محمد خان ، ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر اور سینئر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔اجلاس میں سیدو اور سنٹرل ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات میں مزید بہتری پیدا کرنے کیلئے طور طریقوں پر غور کیا گیا ،ڈاکٹر تاج محمد خان نے ہسپتالوں میں موجود سہولیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علاج معالجہ کے سلسلے میں پہلے سے کافی زیا دہ بہتری آئی ہے،چےئرمین ڈیڈیک نے ہدایت کی کہ تمام ضروری مسائل پر فوری طور پر قابو پایا جائے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت سے جس قدر مدد کی ضرورت ہو اس سے آگاہ کیا جائے تاکہ علاج معالجہ کے سلسلے میں کوئی روکاٹ نہ ہو ۔ انھوں نے ہدایت کی کہ شعبہ ایمر جنسی میں ڈاکٹروں اور عملہ کی کمی کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں ہوگی۔

saidu Sharif Hospital