سیدو شریف اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے بچی کی جان لے لی

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔13ستمبر2017ء )سیدوشریف اسپتال میں ڈاکٹروں اور وارڈ عملہ کی مبینہ غفلت سے بچی جاں بحق ہوگئی، ورثانے مین شاہراہ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا، پولیس نے مذکورہ عملے کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کردی ، پولیس رپورٹ کے مطابق دودن قبل 11 ستمبر کو ایک بچی مشعل دُختر فضل رحیم سکنہ امانکوٹ موٹرسائیکل کی ٹکرسے شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھی ، گزشتہ روز اس کا آپریشن کیا گیا لیکن وارڈ منتقلی کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی جس پر ورثاء نے عملے اور ڈاکٹروں سے رابطہ کیا لیکن وہ مبینہ طورپر غائب ہونے کی بناء پر بچی بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی، ورثاء کے احتجاج پر سیدوشریف پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایم ایس جہانگیر کی ہدایت پر انکوائر ی کمیٹی مقرر کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Kid DiedSaidu Hospital