سیدو شریف اسپتال کی عدم بحالی کے خلاف سپین خان کا احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:30مارچ2018) جنرل کونسلر ظفر حیات عرف سپین خان نے 500بیڈ پر مشتمل سیدو شریف اسپتال کی بحالی کے لئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دے دی،مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں کمشنر آفس کے سامنے دھرنے کا اعلان، جمعہ کے روز گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں جنرل کونسلر اوڈیگرام ظفر حیات عرف سپین خان نے 500بیڈ پر مشتمل زیر تعمیر سیدو شریف اسپتال کی عدم بحالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ ایم ایم اے کے دور میں تعمیر شدہ500بیڈ اسپتال تاحال بحال نہ کیا جا سکا جبکہ ہر حکومت میں اس کا افتتاح کیا جاتا ہے جبکہ عملی کام کوئی بھی نہیں کررہا،انہوں نے کہا کہ سیدو شریف اسپتال میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ 500بیڈ پر متشمل اسپتال موجود ہونے کے باوجود بھی اِسے نہیں کھولا جا رہا،اسپین خان نے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے میں سیدو شریف اسپتال کو مریضوں کے لئے نہ کھولا گیا تو کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

ProtestSpin Khan