سیدو شریف و بنڑ پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروش گرفتار، منشیات برامد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔ 24جولائئ 2017) ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف سوات پولیس کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں، گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کی ھدایت پر ایس ایچ او زاھد شاہ خان نے تھانہ بنڑ کی حدود میں واقع مرغزار ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 6منشیات فروشوں سے 545 گرام چرس برامد کرکے گرفتار کرلیا۔سیدو شریف پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او الطاف حسین نے ایس ڈی پی او پیر سید خان کی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش روشن علی ولد صاحب زر سکنہ کوزہ بانڈئ حال شگئ سے 170 گرام چرس برامد کرلی۔ایک اور کارروائی میں دو ملزمان سے مجموعی طور پر 185 گرام چرس برامد کی گئی۔ سیدو شریف پولیس نے چھاپہ مار کر قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزمان شمس الرحمان اور شیر شاہ سکنہ شیراطرف کو بھی گرفتار کرلیا۔

bunrPolicesaidu sharifswat policezahid shah khan