سوات(زما سوات ڈاٹ کام:11جنوری2018ء)سیدو شریف پولیس نے جعلی کونسلر کو گرفتار کرلیا،ملزم بلدیاتی انتخابات میں ناکام ہوا تھا جبکہ خود کو جنرل کونسلر ظاہر کررہا تھا، پولیس کے مطابق افتخار ولد عالمگیر سکنہ مکانباغ نے درخواست دائر کی تھی کہ سیدو شریف کے علاقے کوہستان گٹ کا رہائشی پرویز ولد عنایت خان خود کو کونسلر ظاہر کرتا ہے اور بے جا لوگوں کے خلاف پروپیگنڈے کئے پھرتا ہے،پولیس نے درخواست پر انکوائری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے معلومات طلب کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ پرویز نامی شخص نے انتخابات میں حصہ لیا تھا مگر اس میں ناکام ہوا تھاجس کے باعث ملزم کو گرفتار کر کے رپورٹ درج کرلی۔