سیدو شریف پولیس نے چھ سو گرام ہیروئن برآمد کر کے منشیات فروش گرفتار کرلیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔11جولائی 2017ء )سیدوشریف پولیس کی کارروائی، منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ لگا کر بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی، ملزم کو گرفتار کرلیا ، گزشتہ روز ایس ڈی پی او پیر سید کی نگرانی میں ایس ایچ او الطاف حسین نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سجاد علی ولد اُولندر ساکن گل کدہ نمبر3 کے گھر پر چھا پہ مارا اور وہاں سے600 گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے ، سیدوشریف پولیس نے مزید کارروائی کے لئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،دوسری جانب ایس ایچ او الطاف حسین نے کہا کہ اس علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے لہذا تمام منشیات فروش اپنا قبلہ درست کرلے۔

ArrestedDrug DealerPolice
Comments (0)
Add Comment