سیدو شریف کچہری میں پیشی کے لئے جانے والا شخص فائرنگ سے زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:16نومبر2017ء) سیدو شریف کچہری میں پیشی کے لئے جانے والے شخص پر رشتہ دار نے فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق فضل الرحمان ولد عمر خان سکنہ شانگلہ ضلعی کچہری سیدو شریف میں تاریخ پیشی کے بعد واپس جا رہا تھا کہ کچہری کے قریب اس کے رشتہ دار شیر عالم نے اس پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا،زخمی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

CourtsFiringPolice