سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 01 آگست 2018ء) سیدو شریف کے علاقہ گلی گرام میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین تصادم میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق سیدو شریف کے علاقہ گلی گرام میں دو فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا، جس کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا ۔ منگل کو دونوں فریقین احمد سعید اور موسیٰ خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ،جس کے بعد دونوں فریقین کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے نتیجہ میں دو بھائی موسیٰ خان اور عیسیٰ خان ولد کریم اور دوسرے فریق سے احمد سعید ولد با چا گل جاں بحق اور ایک شخص باچا سید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔