سوات(زما سوات ڈاٹ کام :02مارچ2018)سیدو شریف سنٹرل جیل کی تعمیر کی حدود میں قبرستان اور مقامی اور رہائشی لوگوں کا قدیمی اور عوامی راستہ جیل کے حدود میں شامل کرنے پر اہلیان سیدو شریف کااحتجاج ، ذمہ دار ادارے فوری طور پر اس سے گریز کریں ورنہ نتائج کی ذمہ داری جیل حکام پر ہوگی ، کسی بھی صورت میں عوامی راستہ جیل میں اندرکرنا قابل قبول نہیں ،ان خیالات کا اظہار پی ایم اے پی کے رہنما اور تحصیل کونسلر سیدو شریف ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر نے سیدو شریف میں ایک عوامی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ جیل کے احاطے میں راستے کی شامل کرنا کسی حال میں برداشت کرنے کو عوام تیار نہیں ہے، لہٰذا ضلعی انتظامیہ اور جیل حکام اپنے حدود میں جیل کے تعمیر اتی کام کریں ، ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر نے اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام کو اہلیان سیدو شریف کے تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے ایک درخواست جمع کیا تھا ، آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک عوامی مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں ہر قسم کی اقدام سے گریز نہیں کیا جائیگا ، عوام کو چاہیئے کہ اس سلسلے میں اتفاق و اتحاد کا جذبہ پیدا کریں اور اتفاق ہی کے ذریعے عوام کے مسائل حل ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں اور پر آمن طریقے سے اپنے مسائل حل کررہے ہیں ، اس موقع پر غلام احد سپرنٹنڈنٹ نے بھی خطاب کیا اور عوام پر زور دیا کہ راستہ کسی بھی صورت میں جیل کے اندر نہیں ہونے دیں گے ۔