سیدو شریف کے مکینوں کا سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام:24نومبر2017ء) سیدو شریف کے مکینوں کا سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین ڈسٹرکٹ کونسلر میانگل امیر زیب شہریار اور تحصیل کونسلر خالد محمود خالد کی قیادت میں سیدو شریف چوک سے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچے،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھائے محکمہ سوئی گیس اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سیدو شریف میں سردی شروع ہوتے ہی سوئی گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے،روزانہ20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہے،انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام سے بار بار مطالبہ کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہ ہو سکی،انہوں نے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا مطالبہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو ہم شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے۔

Protestsaidu sharifSui Gas