سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 دسمبر 2018ء) سوات کے سیدو شریف ہسپتال میں اس وقت ایک انوکھے کیس کا انکشاف ہوا جب ایک کتے کو پوسٹ مارٹم کیلئے لایا گیا،کتے کے مالک کا الزام تھا کہ کتے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ہے جس پر پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ میں کتے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جس کے بعد کتے کے مالک شتہ مند نے تھانہ رپورٹ درج کرادی جس کے بعد پولیس نے کتے کا میڈیکل کروانے کا کہا تو شتہ مند نے کتے کو مٹہ ویٹرنری ہسپتال پہنچادیا، مٹہ کا ویٹرنری ہسپتال سارا دن کتے کے مالک اور ملزم کے جھگڑے کا آماجگاہ بنارہا،پولیس اور ویٹرنری عملہ سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔پولیس نے کتے کے مالک کے کہنے پر کتے کو پوسٹمارٹم کیلئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال میں کتے کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا جس کے بعد ملزم کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کرکےملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق کسی بھی جانور کی بے دردی سے ہلاک کر نے پر پانچ سال سے زائدکی سزاء ہوسکتی ہے،