سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔24اگست 2017ء )سیدو ہسپتال میں ڈینگی کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے متعدد وارڈز خالی کرکے انتظامات مکمل کرلئے گئے ، ادویات اور مچھر دانوں کو وافر مقدار میں فراہم کردیا گیا ، اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر خان نے ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد خان کے ہمراہ گزشتہ روز تمام وارڈزکا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لے کرا س پر اطمینان کا اظہار کردیا ، اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر خان نے بتایا کہ سوات میں تاحال ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیںآیا ہے تاہم ملیریا اور عام بخار کے مریض آتے رہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈینگی وارڈز کیلئے عملہ الرٹ کردیا ہے اور اس سلسلے میں کوئی کو تاہی نہیں برتی جائیگی ، سیدو ہسپتال میں موجود مریضوں نے ڈینگی وائرس کے ممکنہ خطرے والے مریضوں کے آنے کے پیش نظر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ، اس موقع پر ڈینگی مرض کی روک تھام کے حوالے سے فوکل پرسن ڈاکٹر واصل خان نے اب تک کی صورتحال پر تفصیل سے بریفنگ دی۔